معذوری ہے کیا؟

معذوری ہے کیا؟؟ جب بھی یہ سوال کرو حیران کن حد

Ahsas Orphan Support Program Sponsor an Orphan and his/her Family 0nly Rs: 3500/month Call For Donations 0344-8112255
Ahsas Orphan Support Program
Sponsor an Orphan and his/her Family 0nly Rs: 3500/month
Call For Donations 0344-8112255

تک دل جلانے والے جواب سننے کو ملتے ہیں۔۔کوئی جواب دیتا ہے بے بسی،کوئی جواب دیتا ہے جسمانی نقص اور عیب،کہیں جواب ملتا ہے آزمائش کہیں سے آواز آتی ہے ادھورا پن وغیرہ وغیرہ۔۔
ہاں بالکل معذوری ہمارے جیسے معاشرے سے تعلق رکھنے والے فرد کے لئے آزمائش ہی ہے جہاں ہم اک زرا سی بات اپنے معیار کے مطابق نہ ہونے پر فورا” سے زاتیات پر اتر آتے ہیں اور چن چن کر دوسرے فرد کی خامیاں سنا رہے ہوتے ہیں ۔۔
اب معذوری ہے کیا؟ تو کچھ بھی نہیں سوائے زندگی گزارنے کے مختلف طریقہ کار کے!۔
اب اس کی وضاحت کچھ اس طرح ہے کہ وہ فرد جو قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے باتیں کرے گا بھی اور سمجھائے گا بھی مگر ایک مختلف انداز سے ۔۔۔۔اشاروں کی زبان میں ۔۔۔وہ فرد جو کسی جسمانی معذوری کاشکار ہے وہ بھی اسی رستے سے چلے گا مگر اپنی وہیل چیئر کے ساتھ اور شاید بیس پچیس منٹ زیادہ لگا لے گا منزل تک پہنچنے کے!۔اور یہی ان افراد کا زندگی گزارنےکا مختلف طریقہ کار ہے۔
اور وہ افراد جو بغیر کسی معذوری کے ساتھ ہیں وہ بڑے آرام سے افراد باہم معذوری کے لئے ابنارمل،خصوصی جیسے الفاظ کا استعمال کر کے خود کے لئےنارمل کا بورڈ اٹھائے پھرتے ہیں!اب, نارمیلٹی یا ایبنارملٹی کو جانچنے کا پیمانہ عقل سے اور چیزوں کو سیکھنے،پرکھنے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں سے جڑا ہے۔۔اس نکتے کو سمجھنے کی ضرورت ہے! کسی جسمانی معذوری کا شکار ہو جانا عقل سے محروم ہو جانا نہیں ہے۔قوت گویائی و سماعت سے محروم ہونے کا بھی عقل سے محروم ہونے کا دور تک کوئی واسطہ نہیں ۔۔۔پر افسوس افراد باہم معذوری کے لئے یہ معاشرتی آزمائش کچھ عقل مند افراد غیر معذوری اور کچھ انکی اپنی کمزوریوں کی وجہ سے تھوپ دی گئی ہے۔اور یہ معاشرتی آزمائش صرف اسی وقت ختم ہوگی جب افراد باہم معذوری خود اپنے اندر کے احساس کمتری کو شکست دیں گے کیونکہ کامیابی کے لئے ہمت پہلا اصول ہے!!
کومل خان۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>